انجمن محبان ادب کے زیر اہتمام یادگار عبدالقدوس سر ہال، پارسی سوڈا کے سامنے پرائمری اسکول میں 'محفل افسانہ' تقریب گذشتہ روز شب میں منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں نو منتخب رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا صدر اراکین انجمن محبان ادب کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت معروف افسانہ نگار طاہر انجم صدیقی نے کی۔ وہیں عزیزالرحمن ماہی، احمد نعیم، نورالدین نور ، ہارون اختر اور احمد عثمانی نے شاہکار افسانے پیش کیے۔ اس افسانوں پر آزادانہ ماحول میں تنقید و تبصرے بھی ہوئے جن میں افضال انصاری، عمران جمیل، تنویر اشرف، ساجد نعیم، شیراز خاور، ابن آدم، عبدالمجید آزاد ، عزیز اعجاز اور دیگر قلمکار و قارئین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
محفل افسانہ کی نطامت منفرد انداز کے مالک افسانہ نگار و مدارس نور الدین نور نے بخوبی نبھائی اور رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
بعدازاں بزرگ صحافی و سنئیر افسانہ نگار شمس الضحی اسرائیل نے ای ٹی وی بھارت پر صنف افسانہ پر اپنے تاثرات پیش کیے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے قلم کاروں کے افسانے عالمی سطح پر پڑھے جا رہے ہیں ۔ ان کی تخلیقات کی اردو دنیا بھی خوب سراہانا بھی کی جا رہی ہے۔