ETV Bharat / state

Anjuman Islam Annual Meeting Held in Mumbai: انجمن اسلام کی سالانہ میٹنگ، مختلف منصوبوں کا اعلان - ملک کا مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام

ادارے کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے سالانہ مجلس عاملہ (اے جی ایم) میں یقین دلایا کہ انجمن اسلام بہترسے بہتر معیار کے لیے کوشاں ہے اور ادارہ کے اقلیتی کردار کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔ Anjuman Islam Annual Meeting Held in Mumbai

انجمن اسلام کی سالانہ میٹنگ، مختلف منصوبوں کا اعلان

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 7:20 PM IST

ممبئی میں واقع ملک کا مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام نے اپنے قیام کے 150برس مکمل ہونے پر میڈیکل کالج،پی جی ریسرچ مرکز،شولاپور میں تعلیمی کمپلیکس اور گوا میں آئی ٹی ہپ سمیت متعدد منصوبوں پر عمل آوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Anjuman Islam Annual Meeting Held in Mumbai

اس بات کا اعلان ادارہ کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے سالانہ مجلس عاملہ (اے جی ایم) میں کیا اور یقین دلایا کہ انجمن اسلام بہترسے بہتر معیار کے لیے کوشاں ہے اور ادارہ کے اقلیتی کردار کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ شب جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقہ میں واقع انجمن اسلام کے صدر دفتر میں منعقدہ اے جی ایم میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ادارہ انجمن اسلام آئندہ برس فروری میں اپنے قیام کے 150 مکمل کرنے والا ہے اور اس لیے کئی تعلیمی منصوبوں پر عمل کیا جائے گاجس میں مشہور صابوصدیق ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ مرکز کے قیام کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے شولاپور میں انجمن اسلام کیمپس بنایا جائے گا۔ Anjuman Islam Announce New Projects

اس میں دواہم ترین منصوبے بھی شامل ہیں ،جن میں پڑوسی ریاست گوا میں آئی ٹی ہپ کی تعمیر اور ممبئی کے قریب بھیونڈی اور کلیان کے آس پاس میڈیکل کالج،ڈینٹل کالج اورفارمیسی کالج کا قیام بھی عمل میں آئے گا جبکہ پنویل تعلیمی احاطہ کی توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انجمن اسلام۔فورٹ ،سی ایس ٹی کمپلیکس میں واقع انجمن۔ اسلام کریمی لائبریری کی ازسرنو تعمیر کرنے منصوبہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انجمن اسلام کی اے جی ایم میں ڈاکٹر ظہیرقاضی سمیت دس اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ان دس اراکین میں نائب صدرمشتاق انتولے،نائب صدرڈاکٹر شیخ عبداللہ ،رضوان فاروقی،ڈاکٹر قاضی یسین رشید،اختر زین رنگون والا،بیگم ریحانہ احمد،ڈاکٹر عبدالروف سمار ،ڈاکٹر وقارخان،کالسیکر اشرف علی اور شوکت بیتگیری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasas Survey Starts in UP یوپی میں مدارس کا سروے شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.