ETV Bharat / state

Anant Ambani Radhika Merchant Engaged انٹیلیا میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کی تقریب - رادھیکا امبانی

ریلائنس انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے گول دھنا اور چنری کی رسم کے بعد ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور پورے رسم و رواج کے ساتھ منگنی کی۔ Anant Ambani Radhika Merchant Engaged in Antilia

Etv Bharat
انٹیلیا میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کی تقریب
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 8:24 AM IST

Updated : Jan 20, 2023, 10:07 AM IST

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر و چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ فیملی اور دوستوں کی موجودگی میں پورے رسم و رواج کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ منگنی کی یہ تقریب ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ گجراتی ہندو خاندانوں میں نسلوں سے چلی آرہی صدیوں پرانی روایات جیسے گول دھنا اور چنری ودھی وغیرہ جائے تقریب اور خاندانی مندر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے۔ گول دھنا کا لفظی معنی گڑ اور دھنیا کا بیج ہے۔ گول دھنا گجراتی روایات میں منگنی کی طرح کی شادی سے پہلے کی ایک تقریب ہے۔ اس تقریب کے دوران ان چیزوں کو دولہا کے گھر پہنچایا جاتا ہے۔ دلہن کے اہل خانہ دولہا کے گھر تحائف اور مٹھائیاں لے کر آتے ہیں اور پھر دولہا اور دلہن ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہیں۔ اس کے بعد دولہا اور دلہن اپنے بزرگوں سے آشیرواد لیتے ہیں۔ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی میں فلم اداکاروں، کرکٹرز اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اننت امبانی نے امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے بعد سے اننت امبانی مختلف صلاحیتوں میں ریلائنس انڈسٹریز سے وابستہ ہیں۔ وہ جیو پلیٹ فارم اور ریلائنس ریٹیل وینچرز کے بورڈ میں رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال ریلائنس کے توانائی کے کاروبار کی سربراہی کر رہے ہیں۔ وہیں شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا نیویارک یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور اینکور ہیلتھ کیئر کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Anant Ambani-Radhika Merchant wedding: امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی مہندی تقریب کی تصاویر سامنے آئی

Last Updated : Jan 20, 2023, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.