ETV Bharat / state

اداکار امیتابھ بچن کا بنگلہ 'جلسہ' سیل - ابھیشیک بچن کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

امیتابھ بچن کا بنگلہ سیل
امیتابھ بچن کا بنگلہ سیل
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 12:00 PM IST

Updated : Jul 12, 2020, 1:46 PM IST

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے بنگلہ 'جلسہ' کو کنٹینمینٹ زون قرار دیتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔

ممبئی سے گراونڈ رپورٹ

اس کے بعد آج ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے بنگلے میں داخل ہو کر سینیٹائزیشن کا کام شروع کر دیا ہے۔

امیتابھ بچن کو گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ ان کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جس میں ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے ابھیشیک کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

ممبئی سے گراونڈ رپورٹ

حالانکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ جیا بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

واضح رہے کہ صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ممبئی سے گراونڈ رپورٹ

امیتابھ بچن کے صاحب زادے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں اوروہ بھی ناناوتی اسپتال میں ہی داخل ہیں۔

ناناوتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن میں وائرس کی ہلکی علامتیں پائی گئی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔وہ فی الحال اسپتال کے آئیسولیشن یونٹ میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کی صحت کے بارے میں فی الحال تشویش کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2020, 1:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.