میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ جو اطلاعات موصل ہوئی ہیں، اس کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی، COVID-19 کے کیسز شہر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ہمارے پاس دوسرا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔"
ممبئی کے میئر نے مزید کہا کہ لوکل ٹرین میں سفر کرنے والوں کا ایک بڑا طبقہ آج بھی بغیر ماسک کے سفر کر رہا ہے۔ لوگ گائیڈ لائنوں پر عمل نہیں کررہے ہیں، نیز اب یہ عوام کے ہاتھوں میں ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں یا پھر کسی اور لاک ڈاؤن کا سامنا کریں۔