محمکہ ذراعت نے کہا کہ امریکن الئی کے حملے سے 20 سے 60 فیصد فصل تباہ ہوسکتی ہے۔ محکمہ زراعت نے کسانوں کے لیے کئی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ لشکری الئی انتہائی تباہ کن کیڑا ہے۔ یہ کیڑا براعظم افریقہ سمیت بھارت، چین، فلپین ممالک میں ماضی میں بڑے پیمانے پر تباہی برپا کرچکا ہے۔
ضلع کلکٹر ادے چودھری نے ضلع کلکٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مکئی فصل کا ہر دو روز بعد معائنہ کیا جانا چاہیے۔ کیڑوں سے تحفظ کے لیے کیمائی ادویات کا بروقت استعمال کیا جائے تاکہ مکئی کی فصل کو امریکن لشکری الئی سے محفوظ رکھا جا سکے'۔
ضلع پریشد زرعی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر کسان اپنے گاؤں میں مشترکہ طور پر لشکری الئی سے بچنے کی تدابیر پر عمل کرے اور ممکنہ بڑے نقصانات سے محفوظ رہا جا سکے۔
امریکن لشکری الئی سے بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے گاؤں گاؤں جاکر لوگوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کیمیکل کا چھڑکاؤ کرے یا پھر روایتی طریقے سے نبولی کا پیسٹ بنا کر فصلوں پر چھڑکاو کریں جس سے امریکن لشکری الئی دور رہیں گی اور فصلوں کو نقصان نہیں ہوگا۔