ETV Bharat / state

امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن بھارت میں تعلیم عام کرنا چاہتا ہے - Annual Programme

American Federation of Muslims of Indian Origin wants to popularize education in India۔ امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین نژاد نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد 2050 تک ہندوستانی ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے، مسلم فیڈریشن صرف مسلم ہی نہیں بلکہ برادران وطن کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔

American Federation of Muslims of Indian Origin wants to popularize education in India

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 5:11 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کا 33واں سالانہ جلسہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کے علاوہ غیر ملکی لوگ بھی شرکت کریں گے، ایفمی فیڈریشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد 2050 تک ہندوستانی ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے، ساتھ ہی یہ فیڈریشن صرف مسلم ہی نہیں بلکہ برادران وطن کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے، اس سال اورنگ آباد میں 33ویں سالانہ جلسہ کے موقع پر 22 ریاستوں کے 80 طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد میں امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کے 33ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کے صدر علی قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں یہ ہمارا 33واں سالانہ جلسہ ہے، ویسے اس طرح کے جلسے بیرون ممالک میں بھی کیے جاتے ہیں، لیکن اس سال 33واں سالانہ جلسہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کیا جا رہا ہے۔ ایفمی کے صدر اہم علی قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا ہر بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے، بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کروانے کے لیے ہم پوری طرح سے کوشش کرتے ہیں اور اس کی وقتاً فوقتاً مدد بھی کرتے ہیں۔ تاکہ اس کی زندگی سنوار سکیں، اور تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو ہمارا اسلام بھی کہتا ہے اقرا، کیونکہ مذہب کے پہلے ہی ہمیں پڑھنا ہے، علی قریشی کا کہنا ہے کہ اگر ہم پڑھو گے تو سب چیز سمجھو گے، اپنے اپ کو بھی سمجھو گے، دنیا کو بھی سمجھو گے اور جو بھی مشکلاتیں ہوں گی اس کو حل ہم خود حل کر سکیں گے۔

موجودہ دور میں ہم اس طرح سے گھرے ہوئے ہیں دوسرے لوگوں کے اندر کہ جو ہم کو گری ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں، اگر ہم کو اپنے آپ اٹھانا ہے، تو ہم کو دنیا کے قابل اپنے آپ کو بنانا ہوگا، ہم اسی وقت قابل ہو سکیں گے جب ہمیں علم کی روشنی سے سرفراز ہوں گے۔ اور ہمارے پاس اچھی سی اچھی نوکریاں ہوں گی، ہم اچھے سے اچھے عہدوں پہ ہوں گے، اور ہماری لوگ سنیں گے، ہر محکمہ کا یہی انداز رہتا ہے کہ آپ بڑھتے جاؤ اور اونچی سے انچی پوسٹ پوسٹ پہ اپنے آپ کو پہنچا دو، فیڈریشن کے صدر علی قریشی نے کہا ہے کہ ہر بچے کو ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی امنگوں کو آگے بڑھائے۔ ہم ان کے والدین سے عاجزی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو جتنا وہ آگے بڑھ سکتے ہیں، ان کو آگے بڑھنے دیا جائے، ان کے اوپر کوئی روک ٹوک نہ ہو، ان کے پاس جو بھی معاشی پریشانی ہے وہ اداروں سے بتائے، ان کو کیا مدد چاہیے ادارے ضرور ان کی مدد کریں گے۔

ساتھ ہی علی قریشی کا کہنا ہے کہ ایسا تو ہوتا نہیں ہے کہ آپ 10 لوگ کے پاس جائیں گے، اور 10 کے 10 لوگ آپ بولیں گے کہ ہم آپ کی مدد نہیں کر سکتے، یہ ادارے بنے ہی ہیں آپ کی مدد کے لیے۔ علی قریشی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارا فیڈریشن اور ہم صرف مسلمانوں کے لیے ہی کام کرتے ہیں، بلکہ ہمارے پاس جتنے بھی طلبہ و طالبات آتے ہیں، ہم ان کو سہارا دیتے ہیں ہمارے میسکو کے اندر کم سے کم 10 فیصد طلبہ و طالبات برادران وطن غیر مسلم ہیں۔ اور ہم انہیں تعلیم کے لیے رقم بھی دیتے ہیں اور اگر انہیں ایجوکیشن کے لیے قرض چاہیے تو ہم قرض بھی انہیں دیتے ہیں۔ تاکہ یہ بچے مستقبل میں اچھے افسر بن سکیں اور اگر اسی طرح سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہیں گے تو آنے والے وقت میں ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب دیکھنے کو ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے ہم بچوں میں صلاحیتیں پیدا کرانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ ہم ہر سال ان کے لیے جشن مناتے ہیں، جس سے ان طلبہ میں حوصلہ افزائی ہو سکے اور ان کی طاقت بڑھتی جائے اور وہ اپنے مذہب کے اندر اور اپنے دین کے اندر نمایاں بن سکیں اور صحیح انسان بن سکیں۔ امریکن فیڈریشن کے صدر علی قریشی کا کہنا ہے کہ سچر کمیٹی نے بھی کہا تھا کہ مسلمان 30 سال پیچھے ہیں۔ ہمیں کافی تعلیم کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم تعلیم حاصل نہیں کریں گے ہمارا سماج آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ لیکن جب سے کچھ مسلم ادارے کام کرنے لگے ہیں، ہم لوگوں نے ترقی کی ہے، فیڈریشن کا مقصد ہے کہ 2050 تک ملک ہندوستان تعلیم میں اتنی ترقی کرے کہ پوری دنیا ہندوستان کی طرف راغب ہو۔

مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا ہے کہ اورنگ اباد کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے، کہ اس سال 33واں سالانہ جلسہ اورنگ آباد شہر میں منعقد ہو رہا ہے، اور بائیس ریاستوں کے 80 ہونہار طلبہ و طالبات کو ایفمی ایوارڈ کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا، ساتھ ہی وہ این جی اوز جنہوں نے انسانیت کے لیے کام کیا ہے، انہیں بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اورنگ آباد میں منعقد اس پروگرام میں اورنگ آباد شہر کی دو طالبات کو ایفمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.