ایسے مشکل حالات میں مقامی سیاسی پارٹیاں اتحاد کے ساتھ کام کرنے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔
مالیگاؤں کاروریشن کی موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید نے تمام کارپوریٹرس سے دو لاکھ روپیہ بطور مدد کی اپیل کی تھی اور اس تعلق سے گزشتہ دنوں مقامی پارٹیوں کے اہم ممبران کی مشاورتی میٹنگ ہوئی۔
حزب اختلاب جنتا دل سیکولر پارٹی کے ترجمان محمد مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے اور غریبوں کی مدد کے لیے برسرقتدار گروپ کے ساتھ ان کی پارٹی مل کر امدادی کام کرے گیْ
نیز انھوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں مشورہ بھی دیا ہے کہ تمام پارٹیوں کے کارپوریٹرس کی جانب سے جمع رقومات سے کرانہ راشن کٹ عوام میں تقسیم کی جائیں گے۔
دوسری جانب شہر کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بھی مخالف پارٹیوں کے رہنماؤں سے آپس میں مل جل کر کام کرنےکی اپیل کی ہے۔