ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کو آل انڈیا علماء بورڈ کی حمایت

author img

By

Published : Oct 13, 2019, 8:57 PM IST

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں جوش و خروش کے ساتھ رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے میں مصروف ہیں، اس دوران مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آل انڈیا علماء بورڈ نے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایم آئی ایم کو آل انڈیا علماء بورڈ کی حمایت

ریاست مہاراشٹر میں مسجدوں اور میناروں کے شہر مالیگاؤں میں سیاسی صورتحال دلچسپ موڑ پر ہے حالاںکہ مالیگاؤں مین مقابلہ دو رخی ہے جس کی وجہ سے سیاسی پارہ بڑھا ہوا ہے۔

گزشتہ روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے مالیگاؤں کا دورہ کیا تھا اور مالیگاؤں کی عوام سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو بھاری اکثریت کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔

اسی تناظر میں اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس کے ذریعے آل انڈیا علماء بورڈ کی مالیگاؤں شاخ نے مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آل انڈیا علماء بورڈ، مالیگاؤں کے ترجمان صوفی غلام رسول قادری نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور سیاسی و سماجی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی کے لیے ایم آئی ایم کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو حمایت دینے کا فیصلہ کمیٹی نے لیا۔

اس موقع پر ایم آئی ایم اور جنتادل سیکولر(متحدہ محاذ) ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی اور یوسف الیاس کو کمیٹی کی جانب سے تحریری طور پر حمایتی مکتوب دیا۔

صوفی غلام رسول قادری نے کہا کہ مالیگاؤں سے ایم آئی ایم کا نمائندہ منتخب ہو کر اسمبلی میں جائے گا تو مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوطی ملے گی اور ایم آئی ایم کا نمائندہ مہاراشٹر اسمبلی میں مسلمانوں کے مسائل پر آواز بلند کرے گا۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ایم آئی ایم کی جانب سے سابق رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ کانگریس نے موجود رکن اسمبلی شیخ آصف کودوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔

اس پریس کانفرنس میں صوفی غلام رسول قادری(آل انڈیا علماء بورڈ قومی ترجمان)، مولانا محمد یوسف چشتی(مقامی صدر آل انڈیا علماء بورڈ)، صوفی انیس احمد قادری (مقامی نائب صدر)، صوفی سعید احمد سعدی(مقامی جنرل سیکرٹری)، حافظ محمد اسمعیل اشرفی، قاری نور محمد چشتی، مولانا تقی اشرفی، انصاری نصیر احمد رضوی، جاوید انور، صوفی عبدالماجد قادری، حافظ محمد عرفان رضا قاری، فاروق قادری، مولانا صابر نورانی کے علاوہ آل انڈیا علماء بورڈ دیگر اراکین موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.