ممبئی: ملک کی موجودہ صورت حال اور مسلمانوں کے مسائل Muslim Issues کا حل نکالنے کی غرض سے ممبئی کے اسلام جم خانہ میں آل انڈیا علماء بورڈ All India Ulema Board کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے علما نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ All India Ulema Board On Muslim Issues
بورڈ کے صدر مولانا قاری محمد یونس چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں مسلمانوں کا سب سے اہم مسئلہ تعلیم کا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اب تعلیمی بیداری مہم کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں اس سے جوڑیں تاکہ سب پڑھیں اور سب بڑھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ملازمت اور صحت پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نسل ملازمت سے دور ہے اور نشے کی لت میں گرفت ہے۔ اس لیے نوجوان نسل کو نشے کی زد سے بچانے کے لیے علماء بورڈ مقامی سطح پر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرے گا۔ All India Ulema Board On Muslim Issues
قاری یونس چوہدری نے گیان واپی مسجد کے حالیہ تنازع Controversy Over Gyanvapi Mosque کو لے کر کہا کہ اس کے لیے بہتر وکلا کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بورڈ صرف یہی مسجد ہی نہیں بلکہ ملک کی ہر اس مسجد کے تحفظ Protection Of The Mosque کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جو شرپسندوں کے نشانے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maulana Khalid Rasheed Firangi On Muslim Issues: 'مسلمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کی جانب توجہ دینی چاہئے'
ماہر تعلیم سلیم الوارے نے کہا کہ مسلم نوجوانوں میں ملازمت کو لے کر میں گزشتہ 25 سال سے سرگرم ہوں۔ آج بھی یہ اہم مسائل میں سے ایک ہے، جو طویل مدت سے جوں کا توں برقرار ہے۔ ان مسائل کا حل علماء کے پاس ہے۔ اس لہے اس طرح سے ایک جگہ پر جمع ہوکر مسلمانوں کے مسائل پر غورو فکر کیا جارہا ہے علماء بورڈ کے کارکنان اور ذمہ دران نے ملک کے مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسلمان صبر کرے، جب وقت آئےگا تو مساجد کی تحفظ کے لئے سڑکوں پر بھی اتریں گے لیکن فی الحال وقت ہے، سوجھ بوجھ سے کام لینے کا، اس لئے مسلمان صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ All India Ulema Board On Muslim Issues