نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار نے پارٹی کے 9 ارکان اسمبلی کے ساتھ آج مہاراشٹر حکومت میں شمولیت اختیار کرلی۔ اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس کے ساتھ بانٹیں گے۔ اجیت پوار، چھگن بھجبل، دلیپ والسے پاٹل، ادیتی تٹکرے، دھننجے منڈے، حسن مشرف، رام راجے نمبالکر، سنجے بنسوڈے، دھرمرو بابا آترم، اور انل بھیداس پاٹل نے آج حلف لیا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار نے پارٹی کے 9 ارکان اسمبلی کے ساتھ آج مہاراشٹر حکومت میں شمولیت اختیار کرلی۔ پوار نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس کے ساتھ بانٹیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجیت پوار کو این سی پی کے 53 میں سے 43 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔
یہ اقدام پوار کے مہاراشٹرا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں آج، این سی پی قانون سازوں کے ایک گروپ نے اجیت پوار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں پارٹی کی ورکنگ صدر سپریہ سولے اور سینئر لیڈر چھگن بھجبل بھی موجود تھے۔ پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔
دریں اثنا، شرد پوار نے پونے میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ممبئی میں ہونے والی ملاقات سے لاعلم ہیں۔