ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے دونوں گروپوں نے جمعہ کو پارٹی کے ایم ایل اے نواب ملک کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا۔ اجیت پوار این سی پی گروپ نے پٹاخے پھوڑ کر جش بھی منایا۔ اجیت پوار گروپ کے ممبئی صدر نریندر رانے نے نواب ملک کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نواب ملک اجیت پورا کی قیادت میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔
وہیں شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ پارٹی نواب ملک کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ ہم ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ وہ پارٹی کی مضبوط آواز رہے ہیں اور یہ جان کر اچھا لگا کہ عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو ملِک کی طبی بنیادوں پر دو ماہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شرد پوار کے قریبی سیاسی رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے نواب ملک کے جیل جانے کے بعد ملِک کے اہل خانہ شرد پوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ لیکن بعد میں جب اجیت پوار این سی پی سے الگ ہو کر بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا تو اس دوران ملِک کو لیکر لوگوں کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ آج جب اجیت پوار گروپ نے اُن کے ضمانت کی جانکاری ملی تو انھوں نے جشن منایا جس کے بعد اب یہ قیاس آریاں تیز ہوگئی ہے کہ کیا نواب ملک اجیت پوار گروپ میں شامل ہونے والے ہیں۔