این سی پی کے سینیئر رہنما اجیت پوار نے باغیانہ رخ اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنالی اور نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا، اب انہیں این سی پی کی لیجیسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
آج صبح 8 بجے این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔
این سی پی رہنما شرد پوار نے اجیت پوار کو لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
وہیں این سی پی کے سربراہ نے اجیت پوارکے اس فیصلے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ این سی پی کا نہیں بلکہ اجیت پوار کا ذاتی فیصلہ ہے۔
پارٹی کے خلاف ورزی کرنے پر انہیں لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔