شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ گذشتہ روز کی میٹنگ میں اجیت پوار کا سلوک مختلف تھا۔ وہ کل صبح تک ہمارے ساتھ بیٹھے تھے اور آج بی جے پی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
سنجے راوت نے کہا کہ ' اجیت پورا آخری لمحے تک ان کے ساتھ تھے۔ اجیت پوار نے کل کہا تھا کہ وہ کسی وکیل سے ملنے جا رہے ہیں۔ اب ہم یہ جان چکے ہیں کہ وہ کس وکیل کے ساتھ ملاقات کے خواہاں تھے۔
سنجے راوت نے کہا کہ اجیت پوار ہماری نظر سے نظر ملا کر بات نہیں کر رہے تھے کیونکہ وہ ہمارا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے۔
سینیئر رہنما سنجے راوت سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ مہاراشٹر حکومت کی نئی تشکیل کے تعلق سے عدالت سے رجوع کریں گے تو انہوں نے کہا کہ' اس کی ضرورت نہیں ہے۔'