اورنگ آباد: مہاراشٹر اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے گرفتار کابینہ وزیر نواب ملک کی حمایت کی ہے۔ ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی پی مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کر رہی ہے لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کی حمایت کو دکھاوا سے تعبیر کیا۔ Imtiaz Jaleel on Nawab Malik
انھوں نے کہا کابینی وزیر نواب ملک کی حمایت میں وہ مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس طرح کا انتباہ ایم آئی ایم رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے دیا۔ MIM Leader on Nawab Malik
ان کا کہنا ہے کہ ایم آئی ایم نواب ملک کے ساتھ ہے۔ ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بی جے پی کی سازش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ 'ہم خاموش نہیں بیٹھے گے اور پوری طاقت کے ساتھ نواب ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے' MIM Leader on Terrorism
امتیاز جلیل نے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کی حمایت کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ نواب ملک ہی کے خلاف کارروائی کیوں ہوتی ہے۔