مجلس اتحاد المسلمین جی ایچ ایم سی الیکشن میں اپنی سیاسی طاقت کا لوہا منوا چکی ہے۔ بی جے پی نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن عوام نے اپنے ووٹ سے اس کا جواب دیا ہے۔
ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایم آئی ایم کے خوف نے بی جے پی کے قومی لیڈروں کو حیدر آباد کی سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کیا ہے۔
مجلس کے ایم پی کا کہنا ہے کہ بھلے ہی بی جے پی کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہو، لیکن بی جے پی کو جیت کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں۔
ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخاب میں ان کی پارٹی کے دو غیر مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے رکن پارلیمان نے بتایا کہ بی جے پی نے حیدرآباد میونسپل الیکشن میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:
ٹی آر ایس اور مجلس کے کارکنان کا جشن
امتیاز جلیل کے مطابق اب یہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ حیدرآباد ہی مجلس کا گڑھ ہے اور وہاں پر کوئی بھی آ کر سیندھ نہیں لگا سکتا ہے۔