ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jaleel امتیاز جلیل کی قیادت میں تھالی بجاؤ احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 7:30 PM IST

اورنگ آباد ضلع میں واقع ڈی ڈی آر دفتر کے سامنے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے آدریش کریڈٹ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کے خلاف تھالی بجا کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک متاثرہ لوگوں کو ان کی رقم واپس نہیں مل جاتی اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امتیاز جلیل کے قیادت میں تھالی بجاؤ احتجاج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی آدرش کریڈٹ سوسائٹی میں لاکھوں ڈپازیٹرس کا پیسہ پھنسا ہوا ہے۔ سوسائٹی میں دوسو کروڑ سے زیادہ کا مالی گھوٹالہ ہونے کی خبر سے ڈپازیٹرس پریشان ہو چکے ہیں۔ آٹھ سے نو جمع کنندگان نے گھوٹالے سے پریشان ہو کر خود کشی بھی کی ہے۔اس کے باوجود اس گھوٹالہ میں حکومت کی جانب سے اب تک گھوٹالے بازوں پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اس معاملے کو لے کر امتیاز جلیل کی قیادت میں آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے کئی ڈپازیٹرس راستوں پر اُتر آئے ۔امتیاز جلیل کی قیادت میں( کوآپر یٹو کمشنر ڈی ڈی آر آفس ) کے سامنے تھالی بجاؤ“ آندولن کرتے ہوئے خاطیوں سخت کروائی کرنے اور اکاؤنٹ ہولڈرس کا پیسہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Harsul Jail Prisoners Attack On Wardens ہرسول سنٹرل جیل کے قیدیوں نے آفسران و ملازمین کے ساتھ کی بدتمیزی

اس موقع پر امتیاز جلیل نے ڈپازیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے آدرش کریڈٹ سوسائٹی میں جن کھاتہ داروں کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو ان کی پوری رقم واپس دلانے کا یقین بھی دلایا ہے۔کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کی لا پرواہی اور مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے آدرش کریڈٹ سوسائٹی میں کروڑوں روپئے کا گھوٹالہ ہوا ۔ اس مالی بدعنوانی میں کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ، آڈیٹر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ، ڈائریکٹر اور چیئر مین سبھی شامل ہیں، جبکہ گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے بعد اب پولس بھی ان بد معاشوں کی مدد کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.