یونیسکو نے احمدآباد شہر کو ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ دیا ہے۔ احمدآباد شہر کے یوم تاسیس کے موقع پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے کانگریس کے کاونسلر نے احمد شاہ بادشاہ کی مزار پر چادر پیش کی۔
ایک کہاوت گجراتی میں مشہور ہے کہ "جب کتے پہ سسلہ آیا تب احمد شاہ نے احمدآباد شہر کو بسایا"۔ احمدآباد شہر کا یوم تاسیس ہر سال 26 فروری کو بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کے قہرِ کو مدنظر رکھتے ہوے سادگی سے احمدآباد شہر کا یوم تاسیس منایا گیا۔
اس تعلق سے گزشتہ 20 سالوں سے احمدآباد کے گومتی پور علاقے کے کاونسلر اور حال ہی میں 5 ویں مرتبہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے اقبال شیخ نے کہا کہ ہم ہر سال برتھ ڈے منانے بادشاہ کے ہجرے میں آتے ہیں الیکشن سے قبل بھی دعائیں مانگنے یہیں آتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد ایک بار احمدشاہ بادشاہ کی مزار پر سجدہ کرنے آئے ہیں، ہم آپ کی دعاسے چاہتے ہیں کہ جو بھی عوام کے کام ہیں اسے جلد از جلد پورا کریں۔
مزید پڑھیں:
احمد آباد بلدیہ میں ایم آئی ایم کو دفتر فراہم کرنے کی تیاری
ایک اور کاونسلر رفیق شیخ نے کہا کہ احمدآباد کی سالگرہ کی میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج ہم نے احمد شاہ بادشاہ کی مزار پر چادر پیش کی ہے اور ہم نے دعائیں کی ہے کہ ملک میں امن و امان قائم رہے عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک کو ترقی ملی۔