ETV Bharat / state

ورشا راوت کے بعد ایک اور شیوسینا کے رہنما ای ڈی کے نشانے پر

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی ایم سی بینک گھوٹالہ میں سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت کے بعد اپنی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شیوسینا کے ایک اور لیڈر و سابق رکن پارلیمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ورشا راوت کے بعد ایک اور شیوسینا کے رہنما ای ڈی کے نشانے پر
ورشا راوت کے بعد ایک اور شیوسینا کے رہنما ای ڈی کے نشانے پر
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:55 PM IST

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سابق رکن پارلیمان کے کھاتے میں کئی کروڑ روپے براہ راست منتقل کردیے گئے تھے۔

اس سیاسی خاندان نے ایچ ڈی آئی ایل سے کئی کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پی ایم سی بینک کو اس رہنما کی طرف سے ایک کروڑ روپے ملا ہے۔

اب ای ڈی بھی اسی معاشی لین دین کی تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔ ای ڈی انہیں جلدہی طلب کرکے تفتیش کرنے والی ہے۔

واضح رہے شیوسینا رہنما سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت پیر کے روز تین گھنٹے سے پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی آفس سے گھر روانہ ہوئیں۔ ورشا راوت پیر کی سہ پہر 3 بج کر15 منٹ پر ای ڈی آفس پہنچی۔

ورشا راوت اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لے کر آئی تھیں۔ انہوں نے کل کے دوران میڈیا کے سوالات کا جواب نہیں دیاتاہم سنجے راوت نے کہا ہے کہ ہم وقتاً فوقتاً انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حمایت کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ورشا کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں وہ ورشا سنجے راوت ہیں۔

ورشا راوت پیر کی سہ پہر اچانک ای ڈی آفس پہنچی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ورشا ایک روز قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پہنچ گئیں۔

ورشا راوت کو ای ڈی نے 5 جنوری کو ای ڈی آفس طلب کیا تھا۔

ای ڈی نے ورشا راوت سے 55 لاکھ روپے کے اس لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

جو مادھوری راوت کے اکاؤنٹ سے ورشا راوت کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے تھے۔

یہ رقم ورشا راوت نے دو قسطوں میں وصول کی تھی۔حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پی ایم سی بینک گھوٹالہ (پی ایم سی بینک اسکام) کیس میں سنجے راوت کے قریبی سمجھے جانے والے پروین راوت کے ساتھ قریب72 کروڑ روپے کے اثاثے منسلک کردیئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سنجے راؤٹ کی اہلیہ ورشا راوت بھی پروین راوت کی تعمیراتی کمپنی 'آوانی میں شریک ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مادھوری راؤٹ کے اکاؤنٹ سے ورشا راوت کو دی گئی رقم بطور دوستانہ قرض دی گئی تھی۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ پروین راوت نے اپنی بیوی مادھوری راؤٹ کے کھاتے میں ایک کروڑ۶۰؍ لاکھ کا تبادلہ کیا۔ورشا راوت کو اس رقم کی پہلی قسط ۲۳؍ دسمبر۲۰۱۰؍ کو۵۰؍ لاکھ روپئے کا تبادلہ ہوا جبکہ دوسری قسط ۱۵؍ مارچ ۲۰۱۱؍ کو ۵؍لاکھ روپے موصول ہوئے۔اسی رقم سے دادرمیں ایک فلیٹ خریدا گیا۔ای ڈی کے مطابق پروین راوت نے ایچ ڈی آئی ایل کی مدد سے تقریبا۹۵؍ کروڑ کا گھوٹالہ کیا ہے۔ پروین نے قرض کے بہانے یہ رقم غیر قانونی طور پر غبن کرلی ہے۔ جس میں بہت سارے لوگ شامل ہیں۔اقتصادی مجرموں کی ونگ کی جانب سے ایچ ڈی آئی ایل کے سارنگ واڈھوان راکیش وادھوان اور پی ایم سی بینک کے چیئر مین وریم سنگھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر جوی تھامس اور دیگر کی وجہ سے پی ایم سی بینک کو 4355 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ جبکہ ان گھوٹالے پیسوں نے ان کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پروین راوت نے گھوٹالے کی ان رقم کا ایک بہت بڑا حصہ کئی لیڈران کو بھی دے دیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ان تمام سیاستدانوں سے بھی تفتیش کررہا ہے۔ جس نے یہ رقم پروین راوت اور اس کی اہلیہ سے لی تھی۔

ای ڈی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ پروین راؤت واحد تھی جو بیوی مادھوری راؤت کی کمپنی کے سارے لین دین کو سنبھال رہی تھی۔

اقتصادی مجرموں کے ونگ نے فروری میں پروین کو گوریگاؤں سے ایک بازآبادکاری منصوبے کی فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پروین ایچ ڈی آئی ایل کی ذیلی کمپنی گروشیش کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز میں سے ایک تھی۔ پروین راوت نے وادھوان برادران ، رہنماؤں اور عہدیداروں میں ثالث کی حیثیت سے کام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.