شیوسینا کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے اشارہ دیا کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے ہم نے دیکھا ہے کہ اقتدار کی خواہش کا احساس کیسا ہوتا ہے، کیچڑ میں کنول کھلتا ہے لیکن اب کیچڑ کر کے کنول کھلانے کا طریقہ نہیں چلے گا۔'
آدتیہ نے کہا کہ 'جمہوریت کیا ہوتی ہے، یہ مہا وکاس اگھاڑی بتایا ہے۔ کسانوں کا قرض معاف کرنے کا ہم نے وعدہ کیا ہے لیکن ماحولیات میں تبدیلی کا اثر کاشتکاری پر پڑ رہا ہے۔ اس لیے ہمیں ماحولیات کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے کئی صنعتوں کو نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔'