گورنر سے ملاقات کے بعد ادتیہ ٹھاکرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم مہاراشٹرا میں حکومت بنانے کے اپنے وعدہ پر قائم ہیں جبکہ اس کا اظہار ہم نے گورنر کے سامنے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مہاراشٹرا میں ایک مضبوط اور سچائی پر مبنی حکومت بنانے کےلیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر سے مزید مہلت طلب کی تاکہ دو جماعتوں کی تائید حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب کانگریس نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا اس سلسلہ میں نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی سے بات چیت ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ مزید بات چیت کے بعد کانگریس پارٹی اپنا موقف واضح کریگی۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ گورنر بھگت سنگھ کوشھیاری، حکومت سازی کےلیے شیوسینا کو مزید مہلت دیں گے یا نہیں۔