ETV Bharat / state

ادتیہ ٹھاکرے اور اسلم شیخ نے جمبو کووڈ مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا - مہاراشٹر کی خبریں

مذکورہ وزرا نے میونسپل انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات کی اور جمبو کووڈ سینٹرزکو ترجیحی بنیاد پر جلد ازجلدعوام کی خدمت کےلئےتیارکرنےکی ہدایت دی۔

ادتیہ ٹھاکرے اور اسلم شیخ نے جمبو کووڈ مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 24, 2021, 2:40 AM IST

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے مدنظر ممبئی شہر میں ریاستی حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جارہے جمبو کووڈ سینٹرز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ مالونی میں تیار کئے جارہے 2 ہزار بستروں پر مشتمل جمبو کووڈ سینٹر کا ممبئی مضافات کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دورہ کی۔

ادتیہ ٹھاکرے اور اسلم شیخ نے جمبو کووڈ مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

مذکورہ وزرا نے میونسپل انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات کی اور جمبو کووڈ سینٹر کو ترجیحی بنیاد پر جلد از جلد عوام کی خدمت کے لئے تیار کئے جانے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کووڈ سینٹر 2 ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں 70 فیصد بیڈ آکسیجن سے آراستہ ہوں گے جبکہ 200 سے زائد وینٹیلیٹر کے بیڈ بھی دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان تمام جمبو کووڈ سینٹرز میں بچوں کے لئے علیحدہ پیڈیاٹرك ( شعبہ اطفال ) بھی تیار کیا جائے گا تاکہ کورونا سے متاثر ہونے والے چھوٹے بچوں کو ان کے والدین یا گھر والوں کے ساتھ رکھا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.