مہاراشٹر پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو نالاسوپارہ اسلحہ معاملے میں اور سنبرن میوزک فیسٹیول 2017 میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں اس کا نام شامل تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ملزم پرتاپ ہاجرا ، مغربی بنگال کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد ، اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے اسے اس ہفتے میں مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنا ضلع کے نینا پور سے گرفتار کیا تھا۔
ہاجرا مبینہ طور پر دسمبر 2017 میں پونے میں منعقدہ سنبرن فیسٹیول میں حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا ، جو ثابت نہیں ہوسکا۔ آفیسر نے مزید بتایا کہ وہ 2018 کے نالاسوپارہ اسلحہ معاملے میں ملوث تھا۔ اب تک اے ٹی ایس نے اس معاملے میں 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
افسر نے مزید بتایا کہ ایک عدالت نے ہاجرا کو 30 جنوری تک اے ٹی ایس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔