ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ اسپیکر کو بی جے پی کے رکن پارلیمان کے قابل اعتراض بیان کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ ایک طبقہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی اب عروج پر ہے اور اب پارلیمنٹ میں بھی مسلم رکن پارلیمان محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بدھوڑی یہ کہتے ہیں کہ وہ دانش علی کو باہر دیکھ لیں گے کیا دیکھیں گے وہ کیا اس ملک سےجمہوریت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ جمہوریت کے سب سے بڑے مندر پارلیمنٹ میں مسلم پارلیمان سے بدسلوکی ذلالت ناقابل برداشت اور توہین آمیز کلمات نئی پارلیمنٹ کے لئے شرمسار ہے۔ اس لئے سرکار کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکربھی متنازع اور اشتعال انگیزیاں کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ملا کاٹے جائیں گے ۔رام رام چلائیں گے کیا یہ جمہوریت ہے۔ یہ شرمناک عمل ہے۔ اس لئے ایسے اراکین کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کے دو پارلیمنٹرین راگھو چڈھا اور سنجے سنگھ پر بغیر کسی قصور کے کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:All India Muslim OBC Organisation مراٹھاؤں کو او بی سی زمرے میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ
رکن اسمبلی کے مطابق انہیں خصوصی اجلاس میں شرکت نہیں کیا گیا۔ ان پر معطلئ کی کارروائی ہوئی ہے تو پھر اب تک رمیش بدھوڑی کو کیوں نہیں معطل کیا گیا جب سے بی جے پی بر سر اقتدار آئی ہے اس وقت سے اشتعال انگیزیاں بڑھ گئی ہے جو جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔