ETV Bharat / state

Jaipur Serial Blast Case راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے پر ابو عاصم اعظمی کا ردعمل - بے گناہ مسلمانوں کی تحقیقات کرائی جائے

سماج وادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی نے راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انصاف زندہ ہے۔Jaipur Serial Blast Case

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/30-March-2023/18128242_abuasamazmi.mp4
راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے پر ابو عاصم اعظمی کا ردعمل
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 11:03 PM IST

ویڈیو

ممبئی: جے پور بم دھماکہ کیس میں راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی رہنما ابو اعظم اعظمی نے کہاکہ ملک میں انصاف زندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کا مطالبہ ہے کہ برسوں سے جیلوں میں بند بے گناہ مسلمانوں کی تحقیقات کرائی جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔

بتادیں کہ جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ نے مبینہ ملزمین کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین کی دو رکنی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مجرم قرار دیے گئے نابالغ کا معاملہ جووینائل بورڈ کو بھیج دیا ہے۔ باقی تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2019 میں جے پور کی نچلی عدالت نے اپنے فیصلے میں چاروں ملزمین کو مجرم قرار دیا تھ اور ملزمان کو ی مختلف دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے ایک ملزم کو بری بھی کر دیا تھا۔ وہیں ہائی کورٹ نے پولیس والوں کی بھی سرزنش کی ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے میں جھوٹی گواہی اور جعلی دستاویز کی بنیاد پر بے گناہوں کو پھنسائے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔

راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری اور سمیر جین کی ڈویژنل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہاکہ تفتیشی افسر کو قانونی علم ہی نہیں ہے۔ اس لیے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ تفتیشی افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی تفتیشی افسران سے تفتیش کرنے کا کہا ہے۔ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز 13 مئی سنہ 2008 جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں چار قصورواروں کو بری کر دیا، جب کہ اس معاملے میں سزا یافتہ ایک نابالغ کا معاملہ جوونائل بورڈ کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.