اعظمی نے کہا کہ ممبئی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ مہاراشٹر پالیوشن بورڈ نے 2024 تک اسے کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ، جبکہ ماحولیات کے ماہرین کی رائے ہے کہ ممبئی میں فضائی آلودگی 2024 تک کم از کم 60 فیصد کم ہونا چاہئے۔
اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر پالیوشن بورڈ نے ممبئی کو ریاست کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل کیا ہے اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اسے مرکزی آلودگی بورڈ کی منظوری بھی مل چکی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔
اعظمی نے کہا کہ دس سال پرانی ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں ممبئی شہر میں بہت زیادہ آلودگی کا باعث ہیں ، انہیں اس طرح روکا جانا چاہئے۔ فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت کی توجہ ایس ایم ایس کمپنی اور دیونارڈمپنگ گراونڈ سے گووندی میں پیدا ہونے والی آلودگی کی طرف مبذول کرائی۔ مانخورد شیواجی نگر کے مکین کایہاں رہنامشکل ہو گیا ہے۔
اعظمی نے وزیر ماحولیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دونوں کو فوری طور پر بند کریں۔ انہوں نے بتایا کہ توجہ طلب نوٹس کے ذریعہ انہوں نے اس قسم کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس اور دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کیا جائے ، تب انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایس ایم ایس کمپنی کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ بتایا کہ ممبئی میں منشیات کا کاروبار بلاامتیاز جاری ہے ۔مانخورد خصوصا شیواجی نگر جیسے علاقوں میں منشیات فروشوں کا کاروبار کررہا ہے۔ اس لئے فوری طور سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ اعظمی نے کیاہے ۔