ETV Bharat / state

ممبئی: انجمن اسلام کی زمین کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کی کروڑوں کی زمین پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔

انجمن اسلام کی زمین کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 7:25 PM IST

Updated : Mar 8, 2021, 7:46 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اس وقت گہما گہمی پیدا ہوگئی جب سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے انجمن اسلام کو دی گئی سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ اٹھایا۔

انجمن اسلام کا معاملہ ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی میں اٹھایا

ابو عاصم اعظمی نے ایوان میں کہا کہ شہر کے اس معروف تعلیمی ادارے پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے اور اس بارے میں کلیکٹر کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'برسراقتدار حکومت کے ایک رکن اسمبلی کے ذریعہ کلیکٹر پر دباؤ بنایا جا رہا۔ اس لیے وہ کسی بھی بات کا جواب دینے سے کترارہے ہیں۔

ابو عاصم اعظمی کے سوال پر کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جگہ قبرستان کے لیے مختص ہے۔

ان دونوں ارکان اسمبلی کے مابین نوک جھونک کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا کہ اس معاملے میں جلد ہی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.