ممبئی میں سہیادری گیسٹ ہاؤس کے باہر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت کو بیدار کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔
ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کی عید الاضحیٰ کے تعلق ریاستی حکومت اب تک کسی بھی طرح سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لیے خاموشی سے مظاہرہ کا راستہ ہی ہمارے پاس تھا۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ابو عاصم اعظمی سے گفتگو کی۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار آنے والا ہے لیکن حکومت نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور ان کی نقل و حمل کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے اور نہ ہی اس بارے میں میٹنگ لی ہے جس کے سبب مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی آر پی گھوٹالہ: ارنب گوسوامی ضمنی چارج شیٹ میں ملزم
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ فوری طور پر میٹنگ لیں اور عید الاضحیٰ کے تعلق سے لائحہ عمل تیار کریں تا کہ مسلمانوں کو خصوصاً جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔