ETV Bharat / state

Eid al Adha 2023 مویشیوں کی دھڑ پکڑ کے سلسلے میں ابو عاصم اعظمی کی اسپیشل کمشنر سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 1:56 PM IST

ممبئی میں مویشیوں کی دھڑ پکڑ پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی سے ملاقات کی اور نظم ونسق کی برقراری کے لیے کسی قسم کی کارروائی سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا۔

ابو عاصم اعظمی نے نظم ونسق کی برقراری کے لیے اسپیشل کمشنر سے ملاقات کی

ممبئی: عیدالاضحیٰ سے قبل ممبئی کے کرلا اور باندرہ سمیت دیگر مقامات پر بکروں کی پکڑ دھکڑ سے مسلمانوں میں ناراضگی ہے۔ بی ایم سی نے کرلا میں قربانی کے لیے لائے گئے بکروں کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے اسپیشل پولس کمشنر دیوین بھارتی سے مطالبہ کیا کہ کہیں بھی قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ نہ ہو۔ اس کے بعد انہوں نے متعلقہ زون کے ڈی سی پی کو ہدایات دی ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل سمیت دیگر ہندو انتہا پسند پولس و انتظامیہ بکرا لانے والے مسلمانوں کو ہراساں و پریشان کرتے ہیں تو اس پر کارروائی ہو گی۔

یہ حکمنامہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی نظم و نسق کے لیے مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ مویشی پکڑنے اور قانون شکنی کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے۔ اعظمی نے کہا کہ ممبئی اور ریاست بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کو قربانی کے دوران مسائل درپیش ہیں وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سرکار قانون کی حکمرانی کے ساتھ امن وامان کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے ہر ممکن انتظامات کرے گی، کیونکہ سرکار نے مسلمانوں سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لیے سرکار کو فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے نظم ونسق کی حکمرانی کو یقینی بنانا چاہیے۔

اعظمی نے بتایا کہ بی ایم سی کو بکروں پر کارروائی کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ہر بکرے کو اجازت دی گئی ہے اور سرکار نے اسے استثنا قرار دیا ہے۔ عید قرباں کے لیے سرکار نے بکرے لانے کی خصوصی رعایت بھی دی ہے۔ اس کے باوجود بی ایم سی کی کارروائی سراسر غلط ہے۔ جانوروں کو چھڑا لیا گیا ہے اور اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں اس کی ہدایت بھی پولس نے جاری کی ہے۔ اعظمی نے دیوین بھارتی سے کہا کہ نظم ونسق کی برقراری کے لیے پولس اور بی ایم سی کو اس قسم کی کارروائی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ابو عاصم اعظمی نے دو ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کیے جس پر اگر کوئی بکروں کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی شرانگیزی کرتا ہے تو مدد لی جاسکتی ہے۔ وہ نمبرات یہ ہیں۔ پہلا (22641752)022 اور دوسرا 9967402100 ہے جس پر ڈائل کرکے مدد مانگی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.