ETV Bharat / state

Eid al-Adha 2023 ابو عاصم اعظمی نے عید الاضحی کے پیش نظر سی ایم ایکناتھ شنڈے سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:18 PM IST

مہاراشٹر میں عیدالاضحی کے موقع پر نظم و نسق کی برقراری اور جانوروں کی آمدورفت و نقل و حمل میں دشواری سے متعلق مسائل پر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ پوری خبر پڑھیں۔

عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے تاجر کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کے دوران عیدالاضحی کے موقع پر بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں عیدالاضحی کے موقع پر نظم و نسق کی برقراری اور جانوروں کی آمدورفت و نقل و حمل میں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو، ساتھ ہی شرپسندوں پر قدغن لگایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں دیونار سلاٹر ہاؤس سے لے کر جانوروں کی قربانی کیلئے مذبح میں بہتر انتظامات کیا جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ ورشا میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی میں جانوروں کے تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے اور سڑکوں پر ان کے تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو احکامات جاری کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی شرپسندوں پر روک لگانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری دور دراز سے ممبئی میں عید الاضحی پر جانوروں کی فروخت کی غرض سے ممبئی اور ریاست کے دیگر اضلاع کا رخ کر تے ہیں۔ ایسے میں انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور منڈیوں میں بہتر نظام قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی تیاریوں سے متعلق ریاستی سطح پر متعلقہ محکموں کو حکومت احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رئیس شیخ بھی موجود تھے، انہو ں نے کہا کہ عید الاضحی پر جانوروں کے تاجروں کو نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ میں کافی پریشنیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔ ماضی میں ایسی کئی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر خریداروں کے ساتھ جانوروں کے تاجروں کو بھی سہولیات میسر کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی تمام محکموں کے سر براہان کے ساتھ ایک میٹنگ عیدالاضحی سے قبل منعقد کی جائے تاکہ ریاست میں عید الاضحی امن وامان کے ساتھ منائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر فرقہ پرستوں پر قدغن لگانے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اکثر بڑے جانوروں گؤ کشی کے نام پر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس لئے مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر بھی نظر رکھنا لازمی ہے۔ اس لئے وزیر اعلی کو اس پر بھی اقدامات کر نے چاہئے۔ وہیں وزیر اعلی نے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وہیں دوسری طرف ممبئی کے دیو نار سلاٹر ہاؤس میں عیدالاضحی کے موقع پر ہونے والی دقتوں سے پہلے ہی سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے محکمہ بی ایم سی کے اعلیٰ افسران کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی فریضے کو ادا کرنے میں ہر برس پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انتظامیہ اُن پریشانیوں کو لیکر کوئی حل نکالنے میں ناکام رہتی ہے۔

وہیں اس بات کو دیکھتے ہوئے ایک اہم میٹینگ منعقد کی گئی، جس میں میونسپل کمشنر سٹی آشیش شرما، جوائنٹ کمشنر (میونسپل کمشنر) چندر شیکھر چورے، ڈپٹی کمشنر (سرکل-5) شری ہرشد کالے، دیونار پشوات گرہہ کے جنرل مینیجر۔ کلمپاشا پٹھان، سابق کارپوریٹر کے ساتھ ساتھ متعلقہ میونسپل افسران اور شہری موجود تھے۔

اس دوران کلیم پاشا پٹھان نے مذبح خانہ کی تیاری کے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ دیونار سلاٹر ہاؤس کے گرازیم یارڈ علاقے میں برسات کے دنوں میں پانی کی نکاسی کے لیے نالے بنائے جائیں۔ احاطے کے اندر سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں بنائی جائیں، ٹھوس کچرے کو اٹھایا جائے۔ صفائی کے لیے دو ٹیم مقرر کی جائیں اور سب سے اہم کیو آر کوڈ سسٹم ہونا چاہیے۔ اس کی وجہ سے جانوروں کی چوری پر نکیل رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim clerics Meet Mumbai Police Commissioner: ملی تنظیموں کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات

اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑے جانوروں کی قربانی کا پختہ انتظام کیا جائے۔ پارکنگ میں گاڑی رکھنے کی انٹری فیس معاف کی جائے اور تیز بارش کی صورت میں اضافی مذبح خانے کے انتظامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ان ساری دقتوں اور مسائل کو لیکر محکمہ بی ایم سی کے اعلیٰ افسران نے دقتوں کا حل نکالنے کی حامی بھری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.