ETV Bharat / state

سچن کے ساتھ ایک خاتون نے مل کر ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں سازش رچی: این آئی اے - اردو نیوز ممبئی

مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کیس کی تحقیقات مرکزی ایجنسی این آئی اے کر رہی ہے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں ملزم سچن وازے کو گرفتار کر لیا ہے۔

sachin vaze
سچن وازے
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 7:30 AM IST

Updated : Mar 24, 2021, 9:35 AM IST

مرکزی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کرنے کے لئے وازے کو اسی ہوٹل میں لے گئی، جہاں اس نے 15 فروری سے 20 فروری تک جعلی نام، جعلی آدھار کارڈ اور فوٹو دکھا کر تقریباً پانچ دنوں تک قیام کیا تھا جبکہ 25 فروری کو مکیش امبانی کے گھر کے پاس دھماکہ خیز مادہ سے بھری کار کو پارک کیا گیا تھا۔

سچن سے اسی ہوٹل ٹرائیڈنٹ میں تقریباً 3 گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے دوران متعدد اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیش سے پتہ چلا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون مشکوک حالت میں دکھائی دی جو کہ سچن وازے کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی۔

اس خاتون کو وازے نے نوٹ گننے والی مشین دی تھی۔ این آئی اے کو شک ہے کہ اسی ہوٹل میں بیٹھ کر سازش رچی گئی تھی۔ فی الحال این آئی اے مشکوک خاتون کو تلاش کر رہی ہے۔

سچن وازے جب ہوٹل میں آئے تھے، تب ان کے پاس 5 بیگ تھے جس میں سے ایک بیگ میں جلیٹن ہونے کا اندیشہ بتایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی خاتون کے ہاتھ میں نوٹ گننے والی مشین بتائی جا رہی ہے۔

این آئی اے کو بھی شبہ ہے کہ اس پوری سازش میں یہ عورت بھی شامل ہوسکتی ہے۔ جعلی دستاویزات ضبط کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی

اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر سچن تقریبا 5 دن ممبئی کے ٹرائڈینٹ ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ ان تمام جعلی دستاویزات کو این آئی اے نے ضبط کر لیا ہے جس جعلی آدھار کارڈ کی بنیاد پر سچن ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ اس پر سداشیو کھامکر نام لکھا ہوا تھا جس پر یوم پیدائش کی تاریخ بھی لکھی ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.