ETV Bharat / state

Family First Guidance ازدواجی زندگی بہتر بنانے کے لئے فیملی فرسٹ گائیڈنس کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ منعقد

آپکو بتا دیں کی فیملی فرسٹ گائیڈنس کی تشکیل محض ایک برس قبل کی گئی لیکن اس ایک برس میں اس تنظیم نے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی ہے،اور بڑے پیمانے پر شادی سے قبل لوگوں کی کونسنلگ کی ہے ۔Workshop organized in Mumbai to improve marital life

فیملی فرسٹ گائیڈنس تنظیم
فیملی فرسٹ گائیڈنس تنظیم
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 8:33 PM IST

فیملی فرسٹ گائیڈنس نام کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ذریعه ممبئی کے صابو صدیق کالج میں دو روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے، اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے میں شادی سے قبل ان لوگوں کی کونسلنگ کی جائے جو ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے جا رہے ہیں۔دو روزہ اس ورکشاپ میں معاشرے کی بااثر شخصیات، سماجی کارکنا ،کاونسلر، ماہر نفسیات نے شرکت کی۔Workshop organized in Mumbai to improve marital life

فیملی فرسٹ گائیڈنس تنظیم
ممبئی کے صابو صدیق کالج کے الما لطیفی حال میں موجود یہ لوگ فیملی فرسٹ گائیڈنس کے زیر اہتمام ازدواجی زندگی کو کیسے بہتر بنایا جائے نام سے منعقد ہونے والے اس ورکشاپ میں ان پہلوؤں پر غور و فکر کیا گیا معاشرہ میں جسکی اشد ضرورت ہے۔ہی سبب ہے کہ ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے سے قبل لڑکے اور لڑکیوں یہاں مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ شریعت کی روشنی میں ازدواجی زندگی بہتر بنا سکیں ۔

مفتی اشفاق قاضی طویل مدت سے اس پر کام کر رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ شادی سے قبل ہم ہر پہلو پر غور نہیں کر پاتے اور یہی سبب ہے کہ بیشتر رشتوں میں تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے ہم نے ان تلخیوں اور مسائل کا حل نکالنے کے لئے یہ ورکشاپ منعقد کیا ۔

وحیدہ سید اسلامک اسکالر ہیں۔وحیدہ سید کہتی ہیں کہ جس طرح زمانہ بدل رہا ہے شادی کی اہمیت اسی طرح سے بدل رہی ہے،اور اس بدلتے ہوئے معاشرے میں طلاق جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے اس لئے ہم اپنے بچوں کو دینی تربیت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں علاقائی سطح پر اس طرح کے ورکشاپ منعقد کرنے کے سبب معاشرے میں ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

گلناز انور مستری کاونسلنر ہیں جو شادی سے قبل اور شادی کے بعد کونسلنگ کا کام کرتی ہیں، گلناز کہتی ہیں کہ ایسے کئی معاملات سامنے آتے ہیں جہاں شادی شدہ زندگی جہنم بن جاتی ہے،طلاق تک کی نونت آجاتی ہے، اس لئے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

اس ورکشاپ میں ایسے کئی لوگوں کی موجودگی رہی جو خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کے ورک شاپ کے لئے ایسے لوگوں کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے جو معاشرے میں خاص کر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی صرف کرتے ہیں،تاکہ خواتین پر ہونے والے مظالم اور ازدواجی زندگی میں ہونے والے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

مزید پڑھیں:Congratulatory Meeting In Mumbai: ممبئی میں ڈاکٹر وجاہت مرزا کی تہنیتی تقریب منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.