مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ کی بدوقت کوشش سے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس بھیانک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس حادثے کی اطلاع فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک کو دی، جس کے بعد انہوں نے فورا جائے حادثے پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو روانہ کیا۔ غیر تجاویز اور تنگ گلیوں میں مکانات ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ کو آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ آگ اتنی زیادہ شدید تھی کہ ایک کے بعد ایک کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:قوت گویائی اور سماعت سے محروم عامر خان لوگوں کے لیے مشعلِ راہ
اس موقع پر موجود فائر بریگیڈ آفسر سنجے پوار نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب تک آگ لگنے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ پنچنامہ جاری ہے رپورٹ آنے کے بعد ہی اس حادثے کی وجہ سامنے آئی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکڑیوں کے مکانات ہونے کی وجہ سے آگ زیادہ دور تک پھیل گئی اور 20 سے زائد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے کر متاثر کردیا۔