بامبے ہائی کورٹ نے منگل کو حکم دیا کہ عدالت کا ایک ڈویژن بنچ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری سمن کے خلاف مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس ایس کے شنڈے کی سنگل بنچ نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ کے رجسٹری ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ درخواست میں اٹھائے گئے مسائل کی سماعت ایک ڈویژن بنچ کے ذریعہ کی جانی چاہئے، "درست" ہے۔
- مزید پڑھیں:باندہ: مختار انصاری ہسپتال میں داخل
جسٹس شنڈے نے رجسٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ دیشمکھ کی درخواست کو سماعت کے لیے مناسب بنچ کے سامنے رکھیں۔ دیشمکھ نے ای ڈی کے جاری کردہ پانچ سمن کو چیلنج کیا تھا۔
یو این آئی