ETV Bharat / state

International Women's Day 2023 اورنگ آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد - عالمی یوم خواتین 2023

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ضلع اورنگ آباد کے عالمگیر ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف تنظیموں سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔

یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد
یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 5:32 PM IST

یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا ،یہ پروگرام اورنگ آباد کے عالمگیر ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں لڑکیوں اور خواتین نے مہندی ڈیزائن مقابلہ میں حصہ لیا، حصہ لینے والی خواتین اور لڑکیوں کو انعامات سے نوازا گیا اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ساتھ ہی انہیں خود کفیل بنانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے رکھے گئے اس پروگرام کی ذمہ دار ڈاکٹر فردوس رمضانی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین میں بیداری پیدا کرنا ہے، اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ خواتین ہنر مند ہوتی ہیں لیکن انہیں پلیٹ فارم نہیں مِلتا پاتا ہے، جس کی وجہ سے اقلیتی طبقات کی خواتین پیچھے رہتی ہے۔ کفیل فونڈیشن کے ذریعے خواتین کے لئے پروفیشنل کورسز کا بھی نظام جلد ہی شروع کیا جائے گا تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں۔
عالمی یوم خواتین کے اس پروگرام میں دعا فاؤنڈیشن کی روح رواں رومی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ اقلیتی طبقات کی لڑکیوں کو دسویں اور بارہویں پاس کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لئے کالج بھیجا نہیں جاتا ہے، اس طرح کے پروگرامز سے لڑکیوں کے والدین کو یہ میسج دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ لڑکیوں کو آعلی تعلیم کی طرف راغب کریں لیکن دوسری طرف یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکیوں کی جلدی شادی بھی کروا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ آگے کی تعلیم حاصل نہیں کر پاتی ہے اور گھریلو کاموں میں لگ جاتی ہے۔

بنت حوا گروپ کی شرین جلیٹوالا کا کہنا ہے عالمگیر ہال میں عالمی یوم خواتین کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں خواتین نے حصہ لیا اس پروگرام میں خواتین نے ہی اینکرنگ کی، مہمان بھی خواتین ہی رہیں اور کمپٹیشن میں حصہ لینے والی بھی خواتین ہی تھیں۔ شرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ اپنے ہنر کو آگے لا سکتی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد اس پروگرام میں لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کہا کہ آج اس طرح کے پروگراموں اور ورکشاپ کی ضرورت ہے کیونکہ خواتین بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہے لیکن انہیں پلیٹ فارم نہیں ملتا ہے، اس پروگرام میں اچھی مہندی ڈالنے والی لڑکیوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ساتھ ہی پانچ خواتین کو الٹیمیٹ جم کی جانب سے 45 ہزار روپیہ کا کورس بھی مفت دیا گیا۔ لباس کپڑے کی دکان کی جانب سے گفٹ دیے گئے تاکہ خواتین ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا سکے ۔

اس پروگرام میں آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہے اس سے خواتین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ اس پروگرام میں تمام مذاہب کی خواتین حصہ لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Ramoji Film City Special Offer یوم خواتین کے موقع پر راموجی فلم سٹی کا انوکھا آفر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.