ممبئی کے سابق پولیس آیوکت پرمبیر سنگھ پر ایک پولیس افسر نے بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد سنگھ کے خلاف مہاراشٹر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
اس تعلق سے آج ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سنگھ، ڈی سی پی پراگ منیر اور 26 دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ودربھ کے اکولا میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اکولا کوتوالی پولیس نے تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ سازش، ثبوتوں کو ختم کرنے اور شیڈول کاسٹ (مظالم کی روک تھام ایکٹ) 1989 کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر بھیم راؤ گڑگے نے اپنی شکایت میں سنگھ اور دیگر عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ تمام الزامات اس وقت کے ہیں جب ممبئی کے سابق پولیس آیکت تھانے پولیس میں تعینات تھے۔
2015 سے 2018 تک تھانہ پولیس کمشنری میں تعینات رہے گھڑگے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے دور میں سنگھ کے ماتحت کام کرنے والے کئی افسران بدعنوانی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سنگھ نے کچھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ فائل نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔
گھڑ گے نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سنگھ کی ہدایات کی تعمیل سے انکار کرنے کے بعد ان کے خلاف پانچ ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں معطل کردیا گیا تھا۔