ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریشن میں توڑ پھوڑ، 50 سے زائد افراد پر مقدمہ درج

مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں کارپوریشن کا دس ہزار روپے مالیت کا نقصان کیا گیا ہے۔ قلعہ پولس اسٹیشن نے ایف آئی آر نمبر 0449/2020 کے مطابق 50 سے زائد افراد پر مقدمہ کیا۔

a case has been registered against more than 50 people for destroyed in corporation
مالیگاؤں کارپوریشن میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 50 سے زائد افراد پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 2:17 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں پولیس کنٹرول روم سے حاصل تفصیل کے مطابق کارپوریشن ملازم وجئے باپو سونو نے (22)، ساکن پاٹل نگر کلکٹر پٹہ مالیگاؤں نے گزشتہ روز شام چھ بجے شکایت درج کروائی کہ 16 دسمبر کو شام ساڑھے چار بجے 50 سے زائد افراد پر مشتمل ایک گروہ کارپوریشن گیٹ کے قریب بنا ماسک لگا کر آیا اور کرکٹ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کا مطالبہ کرنے لگے.

تب میں اور میرے ساتھی شرد پوار، کیلاش بنشی لال ٹھاکرے کارپوریشن کے صدر دروازے پر ڈیوٹی کررہے تھے.

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں موصوف نے تفصیلی شکایت لکھتے ہوئے کہا کہ ہم ہجوم سے گزارش کررہے تھے کہ آپ ماسک لگا کر کم تعداد میں کارپوریشن میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن ہجوم نے ہماری باتوں کو نظر انداز کیا اور ہمیں دھکا دے کر کمشنر آفس کی جانب بڑھے اور کمشنر آفس کی املاک کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ہے اور کانفرنس ہال کی کانچ بھی پھوڑ دی گئی ہے۔

اس طرح کارپوریشن کا دس ہزار روپے مالیت کا نقصان کیا گیا ہے۔ فریادی وجئے سونو کی شکایت پر قلعہ پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر نمبر 0449/2020 کے مطابق 50 سے زائد افراد کے خلاف تعذیرات ہند کی 1960 کی دفعہ 143/147/188/2697 ،270 اور 427 کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37(1)C ،135 اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر 1984 کی دفعہ 3/7 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے.

مزید تحقیقات قلعہ پولیس کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.