مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی سات جھیلوں میں آبی سطح جمعہ کو بڑھ کر 95 فیصد ہوگئی۔گزشتہ سال اس وقت جھیلوں میں آبی سطح 96.43 فیصد تھی۔
برہنن ممبئی مینسپل کورپوریشن(بی ایم سی)کے ذریعہ اشتراک کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق ،سات جھیلوں میں جمعہ کی صبح 1377690 ملین لیٹر پانی(95.19 فیصد) درج کیا گیا،جبکہ جھیلوں کی پوری صلاحیت تقریباً 14.47 لاکھ ملین لیٹر کی ہے۔
گزشتہ سال اسی دوران 1395663 ملین لیٹر کے ساتھ پانی کا ذخیرہ 96.43 فیصد تھا،جبکہ 2018 میں پانی کی سطح 1373445 ملین لیٹر کے ساتھ 94.89 فیصد تھی۔
بحیرہ مودک میں 99.99 فیصد پانی کا ذخیرہ دستیاب ہے۔،تانسا میں 99.42 فیصد،وسطی ویترنا میں 974.38 فیصد،اوپری ویترنا میں89.32 فیصد بھاتسہ میں 95.14فیصد،وہار میں صد فیصد اور تلسی میں 100 فیصد پانی کا ذخیرہ ہے۔
اس درمیان بی ایم سی حکام نے کہا ہے کہ جھیل میں پانی کی سطح 95 فیصد پار کرنے کے بعد وہ صورت حال کا جائزہ لیں گے اور پانی کی کٹوتی کو روک دیں گے۔بی ایم سی نے 19 اگست کو کہا تھا کہ وہ 21 اگست سے موجودہ 20فیصد سے پانی کی کٹوتی کو کم کر کے 10فیصد کرے گی۔ممبئی میں پانچ اگست سے بی ایم سی نے 20فیصدی پانی کی کٹوتی کی تھی۔