ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 7628 ہوگئی - لاک ڈاؤن

ریاست مہاراشٹر میں آج کووڈ 19 کے 811 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 7628 ہوگئی ہے۔

7628 cases of coronavirus, 323 deaths in maharashtra
کورونا وائرس کے 7628 معاملے، 323 ہلاکتیں
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 12:15 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں آج کووڈ 19 کے 811 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 7628 ہوگئی ہے۔ 22 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 323 ہوگئی ہے۔

ریاست کے محکمہ صحت کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

ملک کی معاشی دارالحکومت ممبئی کا برا حال ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 281 نئے معاملوں کے ساتھ ہی مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4870 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران 12 اور لوگوں کی موت ہوگئی جس کے بعد مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 191 ہوگئی۔

ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرین ہیں اور سب سے زیادہ موتیں بھی اسی ریاست میں ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں فکر کی بات یہ ہے کہ یہاں متاثروں میں مرنے والوں کا فیصد ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والوں کا فیصد 3.16 ہے جبکہ مہاراشٹر میں 4.42 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.