ضلعی افسر نے بتایا کہ نئے معاملات میں 37 مرد اور 27 خواتین ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ضلع میں کورونا انفیکشن کے 96 نئے معاملے سامنے آئے تھے، جن میں 19 ہرسول جیل قیدی شامل ہیں اور متاثرین کی کل تعداد 1942 ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب مزید چار مریض انفیکشن سے ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار 184 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ کورونا انفیکشن کے باعث 99 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں 731 مریض زیر علاج ہیں۔