ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے چھ کووڈ 19 مریض صحتیاب ہوکر گھر روانہ - چھ مریضوں کی سواب رپورٹ منفی

اورنگ آباد کووڈ 19 سینٹر کے انچارج ڈاکٹر سُندر کلکرنی نے بتایا ہے کہ اورنگ آباد میں کووڈ 19 کے چھ مریضوں کی سواب رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اورنگ آباد کے چھ کووڈ 19 مریض صحتیاب ہوکر گھر روانہ

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 12:33 PM IST

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں اب تک کووڈ 19 کے 31 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 14 مریضوں کو ہسپتال سے ان کی رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور بقیہ مریضوں کو اورنگ آباد کے کووڈ 19 سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر کلکرنی نے بتایا کہ 12 دن کے بعد ان چھ مریضوں کی سواب رپورٹ لی گئی اور 13 دن بعد ان مریضوں کی سواب رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ ضلع ہسپتال کے کووڈ 19 سینٹر میں داخل سبھی مریض کی صحت اچھی ہے اور ان سب پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے۔

اورنگ آباد کے چھ کووڈ 19 مریض صحتیاب ہوکر گھر روانہ

کوووڈ 19 مثبت مریض جو پچھلے چودہ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہے ان کی سواب رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔

کووڈ 19 کے چھ مریضوں کو گھر جانے سے پہلے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اگلے 14 دن تک آپنے آپ کو گھر میں ہی کورنٹائن کرکے رکھے اور منہ پر ماسک لگا کر گھر والوں سے دوری بنائے رکھے ساتھ ہی ان چھ افراد کا 14 دن بعد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

سول سرجن کلکرنی نے بتایا ہے کہ تمام مریضوں کے سینے کا سٹی اسکین کرایا گیا ہے جس میں کوئی کورونا وائرس کی علامت نہیں دکھائی دی ہے اور ان مریضوں کا 14 دن کا علاج بھی ختم ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر کلکرنی نے مزید بتایا کہ ہسپتال سے چھوٹی ہونے کے بعد مریضوں کو اپنے گھروں میں اچھا لگے گا کہ وہ پہلے کورونا وائرس میں مبتلا تھے لیکن اب وہ کورونا وائرس سے آزاد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.