ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا کے 59 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز - لاک ڈاؤن

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آج شہر میں کورونا وائرس کے 59 نئے مریض پائے گئے جس کے بعد اورنگ آباد میں اب کووڈ-19 مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1021 ہوچکی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

59 new cases of corona in aurangabad maharashtra
کورونا کے 59 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : May 18, 2020, 6:34 PM IST

اس وباء کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر ضلعی انتطامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے شہر میں 15 مئی سے 20 مئی تک سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اس دوران سوائے میڈیکل کے کسی اور دکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ اشیائے ضروری اور سبزی، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 57 افراد کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کیے ہیں اور ایک لاکھ روپیے جرمانہ وصول کیا ہے۔ اس ضمن میں کمشنر چرنجیوی پرساد اورنگ آباد شہر میں 144/3 کے تحت جاری کرفیو کے دوران سڑکوں پر گاڑی کو دیکھتے ہی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہاں 13 مارچ کو پہلا مریض ملا تھا۔ اس کے بعد 26 اپریل تک صرف ایک دو اس طرح بہت کم نئےمریض سامنے آئے تھے، لیکن 27 اپریل کو اچانک ایک ہی دن میں 42 مریض ملے تھے۔ اس کے بعد مسلسل یہ تعداد تیزی سے برھتی ہی جا رہی ہے اور ہر روز نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یہ تعداد 1021 ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.