ETV Bharat / state

ملک بھر میں کووڈ 19 کے 112359 کیسز - گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت

بھارت میں کوروناوائرس انفیکشن کے 24 گھنٹوں میں 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 3000 سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ 19 کے 112359 کیسز
ملک بھر میں کووڈ 19 کے 112359 کیسز
author img

By

Published : May 21, 2020, 11:56 AM IST

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔

ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہو گئی ہے اور کل 1390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.