یاد رہے کہ پچھلی حکومت میں اقلیتوں کے لیے جو رقم مختص کی گئی تھی، وہ رقم اقلیتوں پر استعمال ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے رقم حکومت کے پاس ہی رہی لیکن اس بار کامن مینیمم پروگرام کے تحت تشکیل کی گئی حکومت نے اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
یہ رقم اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔
ریاستی وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے کہا کہ 'پچھلی حکومت نے اس رقم کو اقلیتوں کے لیے مختص تو کیا لیکن خرچ ہی نہیں کیا۔' ۔
ملک نے اقلیتوں کے ریزرویشن کو لے کر کہا کہ 'حکومت کے ٹیبل پر یہ تجویز پہنچنے کے لیے ایک طریقہ ہوتا ہے، اس کے تحت حکومت تک یہ تجویز پہنچ جائے گی۔'