ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 51000 نمونوں کی جانچ کی گئی - over 24,000 samples have been tested for coronavirus in Mumbai

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے لیے تقریبا 51،000 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

مہاراشٹر: 51000 نمونوں کی جانچ کی گئی
مہاراشٹر: 51000 نمونوں کی جانچ کی گئی
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:50 AM IST

راجیش ٹوپے نے کہا کہ 51،000 میں سے ممبئی میں 24،000 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس ریاست میں مجموعی طور پر 30 کووڈ 19 لیب ہیں جن میں 15 سرکاری اور 15 پرائیوٹ لیب ہیں۔ جلد ہی ہماری فہرست میں مزید 6 ٹیسٹنگ لیب شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لیب کی تعداد بڑھا رہے ہیں تاکہ نمونے جمع کرنے اور ٹیسٹ کے نتائج کے درمیان وقت کو کم کیا جاسکے اور متاثرہ مریضوں کو جلد سے جلد بہتر علاج فراہم کیا جاسکے۔

ریاستی وزیر صحت نے مزید کہا کہ آئی سی ایم آر سے تیزی سے جانچ کی اجازت لی گئی ہے۔

وازارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 13،387 جب کہ مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،205 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.