ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 427 نئے کیسز - مہاراشٹر کی خبریں

اورنگ آباد میں کورونا کے 28802 معاملے سامنے آئے ہیں، 815 افراد ہلاک، 22211 صحتیاب اور 5776 مریض زیر علاج ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 427 نئے کیسز
اورنگ آباد میں کورونا کے 427 نئے کیسز
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 11:38 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 14 اگست رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 427 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 28802 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے۔

ضلع میں 815 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں، اور 22211 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جب کہ 5776 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بلاضرورت شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.