ممبئی کے ایم سی جی ایم ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 سے 40 سالہ متاثرہ خاتون کی آج ہسپتال میں موت ہوگئی ۔
خاتون کو 28 مارچ کو ایم سی جی ایم ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت انہیں سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ 3 سے 4 دنوں سے خاتون کو سانس لینے میں تکلیف اور سینہ میں درد محسوس ہورہی تھی۔
ہسپتال میں جانچ کے دوران کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، تاہم آج ان کی موت ہو گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔