ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے3509 نئے معاملے

مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں انفیکشن کے 540 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 35 افراد کی موت ہوئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے3509 نئے معاملے
مراٹھواڑہ میں کورونا کے3509 نئے معاملے
author img

By

Published : May 16, 2021, 10:59 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ 19 کے 3509 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 121 مریضوں کی موت ہوئی۔صحت افسران نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

سبھی ضلعی صدر دفاتر سے یو این آئی کے یکجا کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، خطے کے ان آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں انفیکشن کے 540 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 35 افراد کی موت ہوئی۔

اس کے بعد بیڑمیں 1150 نئے معاملات درج ہوئے اور 34 افراد کی موت ہوئی جبکہ اورنگ آباد میں 596 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 26 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پربھنی میں 563 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 15 مریض دم توڑ گئے۔ اسی طرح جالنا میں 304 کیس رپورٹ ہوئے اور 13 افراد کی موت ہوئی۔

عثمان آباد میں 607 نئے معاملے سامنے آئے اور 12 افراد کی موت ہوئی۔ ناندیڑ میں 273 نئے کیس اور نو مریض لقمہ اجل بنے۔ ہنگولی میں 78 نئے معاملےسامنے آئے جبکہ تین متاثرہ افراد کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.