اورنگ آباد ضلع سے کانگریس کے صدر اورسلوڑ سے رکن اسمبلی رہے عبدالستار بھی ناراض رہنماؤں میں سے ایک ہے۔
کانگریس کےضلع صدر رہے عبدالستار نے کانگریس کے گاندھی بھون میں سنہ 2008 میں 300 سے زائد کرسیاں بھجوائی تھی جس کے بعد گزشتہ دس برسوں سے یہ کرسیاں گاندھی بھون میں تھیں اور کانگریس کے ہر پروگرام میں یہ کرسیاں استعمال کی جارہی تھی۔
لیکن پارلیمانی انتخابات میں پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض عبدالستار نے گاندھی بھون سے 300 کرسیاں لے کر اپنے گھر لے گئے۔
جب ان کرسیوں کے بارے میں عبدالستار سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ کرسیاں انھوں نے ہی ذاتی طور پر گاندھی بھون میں رکھی تھیں اور جب وہ اس پارٹی میں ہی نہیں ہو تو وہاں پر یہ کرسیاں کیوں کر رکھی جائیں؟
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب گاندھی بھون میں کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کا اجلاس کانگریس کے طئے کیا گیا۔ لیکن جب کارکنان اجلاس کے لیے بھون پہنچے تو وہاں پر کرسیاں موجود ہی نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ اجلاس راشٹروادی بھون میں منعقد کیا گیا۔