تبلیغی جماعت کے 29 کارکنان کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی ہے۔
ممبئی کے مضافات میں واقع ملاڈ ویسٹ کے مسلم اکثریتی علاقہ مالونی سے مارچ کے مہینے میں دہلی نظام الدین جانے والے 29 افراد کو اقصیٰ ساحل کے قریب واقع اقصیٰ ہوٹل میں 14 دنوں کے لیے کورنٹائن کیا گیا تھا۔
اس دوران دو مرتبہ ان لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا لیکن دونوں مرتبہ ان کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔